حیدرآباد۔یکم مئی (اعتماد نیوز)سابق مرکزی وزیر کے سامبا شوا راؤ نے آج ضلع
مغربی گوداوری میں منعقد ایک بی جے پی اور تلگو دیشم کے اتحادی جلسہ میں
بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل
ہوگئے۔ اس موقع پر
انہوں نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی۔واضح رہے کہ کے
سامبا شوا راؤ پچھے دو دہوں سے زائد کانگریس کے کئی عہدوں پر فائز رہتے
ہوئے ریاست کی تقسیم کے بعد سیما آندھرا میں مخالف کانگریس ہواؤں کے بعد
اب مخالف کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیا۔